تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سوشانت سنگھ کو نشے کی لت لگائی گئی، اینٹی نارکوٹکس بیورو

by ویب ڈیسک
جولائی 13, 2022
سوشانت سنگھ کو نشے کی لت لگائی گئی، اینٹی نارکوٹکس بیورو
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راج پوت کی موت کی تحقیقات کرنے والے اینٹی نارکوٹکس بیورو کی نئی رپورٹ میں کئی سوال کھڑے کردیے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ جو گرفت میں آئی ہیں وہ سوشانت سنگھ راج پوت کی دوست ریا چکرورتی ہیں۔جن کےبارے میں اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ کو ڈرگ کی لت لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔اینٹی نارکوٹکس بیورو نے اپنی ڈرافٹ چارج شیٹ میں ریا سمیت 34 دیگر ملزمان کے خلاف ہائی سوسائٹی اور بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو ڈرگس فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راج پوت کو اس بات پر اکسایا گیا کہ وہ ڈرگ کا استعمال کریں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ریا چکرورتی پر الزام عائد کرتے ہوئے این سی بی کا کہنا ہے کہ  اداکارہ نے سوشانت کے لئے کئی مرتبہ ڈرگس خریدی اور اس کے لئے رقم ادا کی۔ اس معاملہ میں 35 ملزمان کے خلاف 38 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد  مارچ 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران کئی مجرمانہ سازشوں میں شامل ہوئے۔ سوشانت کے خاص دوست سدھارتھ  ڈرگس کی خرید کے لیے براہ راہست رابطہ میں تھا۔ یاد رہے کہ وشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ سوشانت کی اس اچانک موت نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ سوشانت کے اہل خانہ نے اداکار کی موت کے لئے ریا چکرورتی کو قصوروار قرار دیا تھا۔ سوشانت کی موت کی کئی ایجنسیوں نے تحقیقات کیں  مگر حقیقت معلوم نہیں ہوسکی۔

Previous Post

سیول کے بعد اب ‘ایئر لفٹ’ کے آپریشنز بھی بند

Next Post

حسن رضا، بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کرنے والا نوجوان

Next Post
حسن رضا، بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کرنے والا نوجوان

حسن رضا، بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کرنے والا نوجوان

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist