تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں

by ویب ڈیسک
فروری 11, 2022
رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن میں مسلسل 6 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز، لاہور قلندرز کے ہوم گراؤنڈ پر یوں میزبانوں کےسامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگی۔ 183 رنز کے تعاقب میں جیسے اس ایونٹ کی سب سے مضبوط اور تگڑی بیٹنگ لائن ایسی لڑکھڑائی کہ اسے52  رنز سے شکست کھانی پڑی۔ بدقسمتی سے رضوان چلے نہ شان مسعود، نہ صہیب مقصود کا بلا رنز اگلا اور نا ہی خوش دل شاہ کی بازی گری کام آئی۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ لاہور قلندرز نے اپنے تماشائیوں کے سامنے ملتان سلطانز کوہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

گو کہ لاہور قلندرز ٹاس ہار گئی تھی اور 5 رنز پر عبداللہ شفیق کو بھی کھو دیا تھا لیکن پھر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مین آف دی میچ فخر زماں چٹان کی طرح ملتان سلطانز کے بالرز کے سامنے کھڑے ہوگئے۔ ایک بار پھر انہوں نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ کامران غلام نے 42 رنز کی اننگ کھیلی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جبکہ کئی میچز سے آؤٹ آف فارم حفیظ نے بھی خوب ہاتھ کھولے اور 43 رنز کی بنا ڈالے۔ مقررہ اوورز تک اسکور بورڈ پر لاہور قلندرز کے 4 وکٹوں پر 182 رنز سج چکے تھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی،دھانی، طاہر اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو چلتا گیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جواب میں ملتان سلطانز کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں۔ بہترین انفرادی اسکور صہیب مقصود کا 29 رنز ہی رہا۔ایک بار پھر نوجوان فاسٹ بالر زمان خان نے 3 شکار کیے جبکہ شاہین، راشد اور حارث کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔ اس جیت کے بعد لاہور قلندرز نے 6 میچز میں سے 4 جیت کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

ملتان سلطانز ہار کر بھی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

Tags: پی ایس ایل 7راشد خانشاہین شاہفخززماںلاہور قلندرزمحمد رضوانملتان سلطانز
Previous Post

پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Next Post

کیا اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی؟

Next Post
کیا اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی؟

کیا اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist