تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بیٹے کی خواہش پر باپ نے 7 دن کی بیٹی کو قتل کردیا

by ویب ڈیسک
مارچ 8, 2022
بیٹے کی خواہش پر باپ نے 7 دن کی بیٹی کو قتل کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

سنگدل اور سفاک باپ نے صرف 7 دن کی ننھی پری کو موت کی آغوش پہنچادیا، قصور صرف یہ تھا کہ وہ بیٹی تھی، جس کا وہ خواہش مند نہیں تھا ، اس تو اپنی نسل چلانے کے لیے بیٹے کی ضد تھی، ۔جبھی تو  بے رحم اور جلاد شاہ زیب کو سات دن کی اس فرشتے  کا وجود ناگوار گزرا۔

ایسے میں جب صنف نازک لاکھ مخالفتوں کے باوجود اپنا دن منارہی ہیں، اسی سفاکیت پر ہر ایک کا دل دہل گیا ہے، رحمت کی پری نے سات دن پہلے میانوالی کے محلہ نور پورہ میں آنکھ کھولی تھی، جس پر بے حس باپ خوش ہونے کے بجائے اس بات پر غصے میں تھا کہ بیٹا کیوں نہیں ہوا؟ شریک سفر کو طعنے دیتا، بیٹی کو پیار بھری نظر بھر کر نہیں دیکھتا۔ ۔سینے سے لگانے کے بجائے اُس نے اس معصوم کلی کو دل ہی دل میں روندنے کا منصوبہ بنالیا تھا۔

سات دن تک وہ اس پھول کا وجود برداشت کرتا رہا، ایسے میں جب گھر میں پہلی اولاد کی مبارک باد دینے والوں کا رش لگا تھا اس بھیڑیے نما انسان نے پستول نکالا اور دنیا و جہاں سے بے خبر سوئی ہوئی  بیٹی پر تین گولیاں چلا کر اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلا دیا، یہ وحشیانہ عمل کرنے کے بعد شاہ زیب بھاگ نکلا لیکن جس نے یہ سنا اس کی روح تک کانپ اٹھی ہے۔

اس وحشی باپ کو گولیاں برساتے ہوئے  یہ خیال بھی نہیں آیا کہ یہ پیاری پری جب بڑی ہوگی تو اپنے ننھے منے ہاتھوں سے اس کا دامن پکڑے گی۔  اسے توتلی زبان میں پکارے گی، دروازے پر کھڑے ہو کر اس کو خدا حافظ کہے گی۔ اس کی گود میں بیٹھ کر فرمائشیں کرے گی اور پھر ایک دن زندگی کے ہر شعبے میں اسی سنگ دل باپ کا نام روشن کرے گی لیکن اس کے مقدر میں اس کی موت تھی اس کا تو اسے بھی پتا نہ ہوگا۔

پھر سب سے بڑا سوال تو یہ تھا کہ کیا وہ خود اپنی مرضی سے اس دنیا میں آئی تھی؟  جو اسے بن کھلے اس کے سگے باپ نے مرجھا دیا؟

Previous Post

قلم سے کیمرے تک کا سفر پر مباحثہ

Next Post

خواتین کا عالمی دن اور گوگل کا ڈوڈل

Next Post
خواتین کا عالمی دن اور گوگل کا ڈوڈل

خواتین کا عالمی دن اور گوگل کا ڈوڈل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist