تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

by ویب ڈیسک
مئی 3, 2025
واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک
Share on FacebookShare on Twitter

واہگہ بارڈر پر جوش و جذبے سے لبریز پرچم اتارنے کی تقریب، سرحدی فضا  "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے ۔گونج اُٹھی۔ لاہور کی شام جذبے سے جگمگا اُٹھی، جب واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی دل کو چھو لینے والی تقریب منعقد ہوئی۔ سرحد کے ایک ایک ذرے میں ولولہ، ہر گام پر جوش، اور ہر صدا میں پاکستان سے محبت جھلکنے لگی۔ شہریوں کا جمِ غفیر وطن سے وفا کا اعلان بن کر سرحد پر اُمڈ آیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، اور جیسے ہی "پاک سرزمین شاد باد” کی صدائیں بلند ہوئیں، حاضرین احترام میں کھڑے ہوگئے، آنکھیں چمکنے لگیں اور دلوں میں وطن پر فخر کا جذبہ اُتر آیا۔ پھر میدان سنبھالا پاکستان رینجرز کے جری  ۔جوانوں نے، جنہوں نے اپنی پریڈ سے زمین ہلا دی، اور قدموں کی دھمک نے دشمن کو پیغام دیا: یہ ہے پاکستان ۔  بھارت اور پاکستان کے سرحدی محافظ روایتی انداز میں آمنے سامنے آئے، مگر جذبہ، جُنبش اور جرأت میں سبقت پاکستان کے حصے میں دکھائی دی۔ ہر بلند قدم  اور بلند نگاہ اس عزم کی گواہی دے رہی تھی کہ یہ سرزمین محفوظ ہے، مضبوط ہے، اور ناقابلِ تسخیر ہے۔ نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین، سب کے سب ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لیے، فلک شگاف نعروں سے فضا کو لرزاتے رہے  "پاکستان زندہ باد”، "تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے!”۔ یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر روزانہ شام کے وقت یہ شاندار تقریب منعقد ہوتی ہے، جو نہ صرف سرحدی محافظوں کے جذبے کا اظہار ہے بلکہ عوام کی وطن سے غیرمتزلزل محبت کا عملی مظاہرہ بھی

Previous Post

بھارت کی پاکستان سے درآمدات پر پابندی

Next Post

کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

Next Post
کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist