تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ننھے اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کی آنکھوں دیکھا حال

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے
Share on FacebookShare on Twitter

15 ستمبر کی رات پاکستان بھر کے دلوں پر بجلی بن کر گری، جب یہ خبر سامنے آئی کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی اسکرینز پر سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے ننھے اسٹار عمر شاہ اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ عمر شاہ، جو اپنے بھائی احمد علی شاہ کے ساتھ ہر دلعزیز پروگراموں اور سوشل میڈیا پر اپنی معصوم باتوں اور شرارتوں سے سب کو محظوظ کرتے تھے، اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔وسیم بادامی اور فہد مصطفیٰ جیسے بڑے ناموں نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو رات کے وقت الٹی ہوئی جو بدقسمتی سے پھیپھڑوں میں چلی گئی، آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور پھر انہیں اچانک Cardiac Arrest ہوا جس کے بعد وہ چند لمحوں میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

تاہم سب سے زیادہ دل کو جھنجھوڑ دینے والی تفصیل عمر کے چچا نے حالیہ دنوں میں بیان کی۔ ان کا کہنا تھا:
"رات تک عمر بالکل خیریت سے تھے، ہنستے کھیلتے سوئے تھے۔ لیکن رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ ہم ہسپتال پہنچے مگر صرف تیس منٹ کے اندر اندر وہ سب کو روتا چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ لمحہ ایسا تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔”

عمر کے چچا نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان سے لوگوں کی کالز آ رہی ہیں، سب غم میں شریک ہیں، لیکن والدین کے صبر کا یہ سب سے بڑا امتحان ہے۔
"ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ خاص طور پر عمر کے والدین کے لیے دعا کریں، یہ ان کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔”

عمر شاہ کی تدفین ان کے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں کر دی گئی، مگر ان کی یادیں، ان کی معصوم مسکراہٹ اور ان کی آواز ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

Previous Post

اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر

Next Post

پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات

Next Post
پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات

پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist