تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی احتجاج میں اشتعال انگیز تقریر اور قتل کی دھمکیاں ، برطانیہ تحقیقات کرے ، پاکستان

by ویب ڈیسک
دسمبر 26, 2025
pti
Share on FacebookShare on Twitter

حکومتِ پاکستان نے برطانوی حکومت کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ اس مقصد کے لیے برطانوی ہوم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ بعض منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد برطانیہ میں موجود رہتے ہوئے پاکستان کے امن و امان کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو ایک سنگین اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں آرمی چیف کے قتل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ پاکستان کے مطابق یہ مواد نہ سیاسی اظہار کے زمرے میں آتا ہے اور نہ ہی محض بیان بازی ہے، بلکہ یہ واضح طور پر اقوامِ متحدہ کے ایک رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر اکسانے کے مترادف ہے۔ تحریری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل انتشار، تشدد اور بدامنی کی کالز دی جا رہی ہیں، جو پاکستان کے اندر امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکام قتل اور تشدد پر اکسانے والے عناصر کی شناخت کریں، ان کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں۔ خط میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس سے منسلک پلیٹ فارمز کے کردار کی جامع تحقیقات کی جائیں جو پاکستان میں تشدد، نفرت اور بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں، اور اس ضمن میں فیصلہ کن قانونی و انتظامی کارروائی کی جائے، جس میں پابندی عائد کرنے کا آپشن بھی شامل ہو۔ مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف تشدد، بدامنی اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے استعمال نہ ہو۔ یہ معاملہ برطانیہ کے انسدادِ دہشت گردی قوانین، بین الاقوامی ذمہ داریوں اور ایک ذمہ دار ریاست کے کردار کے عزم کا عملی امتحان ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر برطانیہ کی خاموشی کو غیر جانبداری تصور نہیں کیا جائے گا، بلکہ اس کے باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ اس حساس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور قانونی طور پر مؤثر اقدامات کرے گا، کیونکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔

Previous Post

لائیو پروگرام میں اچانک کیا ہوا تھا؟ احسن اقبال کی وضاحت

Next Post

پی آئی اے کا سفر

Next Post
pia

پی آئی اے کا سفر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist