تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 17, 2025
5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی سیاست ایک بار پھر ہلچل میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے معتبر ترین اخبار نیو یارک ٹائمز اور اس کے چار صحافیوں کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا تاریخی مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برسوں کی یکطرفہ اور من گھڑت رپورٹنگ نے ان کی ساکھ، انتخابی مہم اور کاروباری وقار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ ان کے وکلاء نے یہ مقدمہ فلوریڈا کی فیڈرل کورٹ میں جمع کرایا ہے، جہاں تین تحقیقی مضامین اور ایک کتاب کو بطور شواہد پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اخبار کے ایڈیٹوریل بورڈ کی جانب سے ڈیموکریٹک امیدوار اور موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کی کھلی حمایت کو بھی دعوے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 صدر کا الزام ہے کہ نیو یارک ٹائمز نے ان کے خاندان، کاروباری معاملات اور "امریکا فرسٹ” تحریک کو مسخ شدہ انداز میں پیش کر کے نہ صرف انہیں سیاسی میدان میں دھچکا پہنچایا بلکہ قانونی مشکلات میں بھی گھیرنے کی کوشش کی۔ ادھر نیو یارک ٹائمز نے مقدمے کو "بے بنیاد اور غیر سنجیدہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادیٔ صحافت کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔ اخبار کا مؤقف ہے کہ ان کی رپورٹنگ شواہد پر مبنی اور عوامی مفاد میں کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کا دعویٰ عدالت میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ امریکی میڈیا پر ایک زلزلہ ثابت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف ادارتی آزادی بلکہ صحافت کی بقا کے لیے بھی ایک نیا اور کڑا امتحان ہوگا۔

Previous Post

قونصلیٹ جنرل نیویارک میں نسٹ وفد کی میزبانی

Next Post

پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون پر پابندی

Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist