تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے

by ویب ڈیسک
جون 25, 2025
یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو واشنگٹن فوری طور پر نئی فوجی کارروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران چند معمولی خلاف ورزیاں ضرور ہوئیں، لیکن ان کے احکامات کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے حملے بند کر دیے اور اس وقت سیزفائر پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی کئی اہم تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا۔ اُن کے بقول، "فردو اب صرف ملبے کا ڈھیر ہے، ایران کو اب یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ جوہری ہتھیار بنانے کی جانب پہلا قدم ہوتا ہے، جو ہمیں کسی طور قابل قبول نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ:

"ایران کے لیے ایٹمی طاقت بننے کا خواب اب ماضی کی بات بن چکا ہے۔”

ایک صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر کیے گئے امریکی حملے نے خطے میں ممکنہ بڑی جنگ کو روکا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری سرگرمیاں شروع کیں تو امریکا دوبارہ کارروائی کرے گا۔ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اسے "مثبت” قرار دیا، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایران  پر حملے کو "فیصلہ کن ضرب” قرار دیا۔ ان کے مطابق:

"ایران کی جوہری صلاحیت کو گہرا نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایٹمی پروگرام کی بحالی اب ایران کے لیے نہایت مشکل ہو چکی ہے۔”

نیٹو سمٹ میں ایک اور اہم پیش رفت یہ بھی رہی کہ نیٹو سیکرٹری جنرل نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے رکن ممالک کو دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے پر قائل کر لیا ہے  جو نیٹو اتحاد کی مستقبل کی سمت میں ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

Previous Post

ایران : شہید عسکری قیادت، سائنسدانوں کی نماز جنازہ سرکاری سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ

Next Post

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی دعوت

Next Post
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی  پہلی کامیابی

پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی دعوت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist