تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سونیا مصطفیٰ, پہلی پاکستانی خاتون فیفافٹبال ریفری

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2025
سونیا مصطفیٰ, پہلی پاکستانی خاتون فیفافٹبال ریفری
Share on FacebookShare on Twitter

بلندیوں کو چھو لینے کا خواب جب ہمت اور جنون سے ملے، تو سونیا مصطفیٰ جیسی کہانیاں جنم لیتی ہیں ,  وہ لڑکی جس نے بلوچستان کے ریگستانوں میں دوڑتی گیند کے پیچھے اپنا مقدر بدل ڈالا۔  کوئٹہ کی باہمت بیٹی سونیا مصطفیٰ نے وہ کر دکھایا جو کبھی صرف خواب سمجھا جاتا تھا ،  پاکستان کی پہلی خاتون فیفا فٹبال ریفری بننے کا اعزاز حاصل کر کے اس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ سونیا کا سفر کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ 2010 میں بطور کھلاڑی فٹبال کے میدان میں قدم رکھا، بلوچستان کی نمائندگی کی، اور پھر قسمت نے ایک نیا موڑ لیا۔ 2017 میں ریفری کورس میں حصہ لیا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ کورس مکمل نہ کر پانے کا افسوس تھا، مگر یہ افسوس ہی ان کی طاقت بن گیا۔ اگلے ہی سال، 2018 میں لاہور میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں سونیا نے تاریخ رقم کر دی ۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے فیفا ریفری کا فیزیکل ٹیسٹ کلیئر کیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب بلوچستان کی بیٹی نے دنیا کو دکھا دیا کہ جذبہ ہو تو راستے خود بن جاتے ہیں۔ آج سونیا مصطفیٰ نہ صرف بوائز اور گرلز میچز میں قومی سطح پر ریفری کے فرائض انجام دے رہی ہیں، بلکہ انہوں نے بلوچستان ویمنز فٹبال اکیڈمی کی بنیاد رکھ کر نئی نسل کے خوابوں کو بھی زمین دی ہے۔ وہ خود والدین سے جا کر بیٹیوں کے لیے اجازت لیتی ہیں تاکہ کھیل کا میدان ان کے لیے محفوظ، روشن اور بااختیار ہو۔ ان کا کہنا ہے:

"فٹبال پلیئر سے ریفری بننے تک کا سفر آسان نہیں تھا، مگر عزم، حوصلے اور محنت نے مجھے وہاں پہنچا دیا جہاں میں آج ہوں۔”

واقعی  سونیا مصطفیٰ صرف ایک ریفری نہیں، حوصلے کی مثال، اور بلوچستان کا فخر ہیں۔ ان کی کہانی اس بات کی گواہ ہے کہ جب عورت قدم بڑھاتی ہے تو تاریخ خود کو نئے سرے سے لکھتی ہے۔

Previous Post

سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے

Next Post

اورکزئی آپریشن : شہداء کے لہو کا انتقام، دشمن کا انجام

Next Post
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

اورکزئی آپریشن : شہداء کے لہو کا انتقام، دشمن کا انجام

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist