تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2025
الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی لائیو اسٹریمنگ کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت کا فیصلہ ہے کہ سماعت اب سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر ہوگی، تاکہ عوام بھی عدالت کے اس اہم عمل کا حصہ بن سکیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے اس معاملے پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران، مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق درخواست پر اعتراضات ہیں اور چیمبر اپیل دائر کی گئی ہے، جس پر پہلے فیصلہ ہونا چاہیے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے واضح کیا کہ پہلے آئینی بینچ پر اعتراضات اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا:

"ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ لائیو اسٹریمنگ سے ہمارا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا تھا، لیکن اس کے ذریعے ہم ایکسپوز بھی ہو گئے۔”

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کر لی، جس کے بعد عدالت میں اس معاملے کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کے روسٹرم پر آنے پر جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق موقف کیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ

"لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتا ہے۔”

جسٹس محمد علی مظہر نے اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ بینچ جو فیصلہ کرے گا، کیا حکومت اس پر راضی ہے؟بعدازاں عدالت نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

Previous Post

مشتاق احمد کی اسرائیل کی قید سے رہائی

Next Post

امریکی جامعات کے ویزوں میں کمی کا سب سے بڑا نشانہ بھارتی طلبہ

Next Post
پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا

امریکی جامعات کے ویزوں میں کمی کا سب سے بڑا نشانہ بھارتی طلبہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist