بھارت کا جنگی پراپیگنڈا اور پاکستان مخالف بیانیہ عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ آپریشن "بنیان مرصوص” میں عسکری شکست کے بعد مودی سرکار کو سفارتی میدان میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کی پے در پے ناکامیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا،
"اگر ہمت ہے تو مودی جی بتائیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے؟”
راہول گاندھی نے نشاندہی کی کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی حالیہ تقریر میں "نیو نارمل” جیسے مبہم الفاظ استعمال کیے گئے، مگر وہ یہ وضاحت نہ دے سکے کہ پہلگام حملے کے بعد کسی ایک بھی ملک نے پاکستان کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا , ایک واضح سفارتی ناکامی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ دنیا اب بھارت کو پاکستان کے مساوی سمجھ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ثالثی اور جنگ بندی کے کردار کا حوالہ دے چکے ہیں، جو بھارت کے بیانیے کی نفی کرتا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کا مؤثر، حقیقت پسندانہ اور پرامن مؤقف عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت کا کمزور، مبہم اور سیاسی رنگ چڑھا بیانیہ اب عالمی اسٹیج پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ دنیا نے بھارتی پراپیگنڈے کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ پاکستان کے امن کے پیغام کو ترجیح دی یوں مودی سرکار کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا۔








Discussion about this post