پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ مارکیٹ کا بینچ مارک KSE-100 انڈیکس آج 1,091 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 35 ہزار 391 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر خطے کی جنگی صورتحال کو نظرانداز کیا جائے تو مارکیٹ میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کا ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ میں اس تاریخی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ:
"یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ کاروباری برادری کو ملکی معیشت پر اعتماد ہے۔”
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔







Discussion about this post