تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

“پی سی بی لائیو” OTT پلیٹ فارم کا آغاز

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2025
“پی سی بی لائیو” OTT پلیٹ فارم کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے شائقین کے لیے ڈیجیٹل میدان میں نیا دور شروع کر دیا ،  “پی سی بی لائیو” کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق، “پی سی بی لائیو” فی الحال برطانیہ میں آزمائشی بنیادوں پر ویب سروس کی صورت میں دستیاب ہے۔ برطانوی شائقین live.pcb.com.pk پر رجسٹریشن کے بعد پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے تمام میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

 سیریز کا آغاز: 12 اکتوبر 2025
 ایپ ریلیز: اکتوبر کے آخری ہفتے میں برطانیہ کے صارفین کے لیے “پی سی بی لائیو” موبائل ایپ بھی متعارف کرا دی جائے گی، جس سے شائقین اسمارٹ ڈیوائسز پر کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم صرف لائیو میچز تک محدود نہیں  بلکہ اس پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سنہری لمحات، پرانے میچز کی ہائی لائٹس، نایاب آرکائیو فوٹیج، خصوصی انٹرویوز، اور دستاویزی فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ مزید  پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ہونے والی سہ فریقی سیریز سمیت دیگر انٹرنیشنل مقابلے بھی “پی سی بی لائیو” پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا:

“’پی سی بی لائیو‘ پاکستانی کرکٹ کے ڈیجیٹل سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ صرف ایک اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہیں بلکہ مستقبل کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔ ہم جلد ہی اسے دیگر خطوں تک وسعت دیں گے تاکہ دنیا بھر کے شائقین اپنے پسندیدہ کھیل سے جڑے رہیں۔”

Previous Post

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں

Next Post

کراچی یونیورسٹی میں بس حادثہ کیسے پیش آیا ؟

Next Post
کراچی یونیورسٹی میں بس حادثہ کیسے پیش آیا ؟

کراچی یونیورسٹی میں بس حادثہ کیسے پیش آیا ؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist