تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تصویر پر ایمل ولی خان کا بیان واپس

by ویب ڈیسک
اکتوبر 8, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تصویر پر ایمل ولی خان کا بیان واپس
Share on FacebookShare on Twitter

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدے پر دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے سینیٹ میں تقریر کے بعد انہیں ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جو دراصل امریکا کے دورے پر بریفنگ سے متعلق تھی۔ انہوں نے لکھا کہ "اگر میں کھلے عام تنقید کرسکتا ہوں تو مجھ میں اتنی ہمت بھی ہے کہ اپنی غلطی پر معافی مانگوں، اگر میرے اندازے اس معاہدے کے بارے میں غلط ثابت ہوئے تو میں معافی چاہتا ہوں۔” واضح رہے کہ 30 ستمبر کو سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں لی گئی تصویر کا حوالہ دیا  تھا، جس میں بریف کیس میں موجود معدنیات دکھائی دے رہی تھیں۔

وفاقی وزیرِ قانون، اعظم نذیر تارڑ نے کل میری تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات، جو دراصل ان کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی کا ذکر کیا۔ اس حوالے سے میں ضروری وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ باقی، جمعرات کو لگائے گئے الزامات کا جواب تفصیل سے دوں گا۔
سینیٹ آف پاکستان میں تقریر کے بعد…

— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 7, 2025

تاہم بعد ازاں وزیراعظم سے ملاقات میں شہباز شریف نے وضاحت دی کہ امریکی صدر کو دکھایا گیا معدنیات کا نمونہ کسی سرکاری معاہدے کا حصہ نہیں بلکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذاتی تحفہ تھا، جو انہوں نے اپنی جیب سے خریدا تھا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر اس تصویر کا خیبرپختونخوا یا بلوچستان کی معدنیات سے کوئی تعلق نہیں تو وہ اپنی تقریر پر معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم ترقی اور معیشت کی بہتری کے خلاف نہیں، لیکن صوبوں کے عوام کو اپنی معدنیات پر حق حاصل ہے اور انہیں فیصلوں میں شامل کیا جانا چاہیے۔”

Previous Post

بی سی سی آئی کا عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان مسترد

Next Post

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے

Next Post
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist