خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ بھارتی پراکسی "فتنۃ الخوارج” کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پاک فوج کے شیروں نے دشمن کو وہ جواب دیا جسے ۔تاریخ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے 11 بہادر سپوتوں نے وطن کی مٹی پر اپنے خون سے وفا کی مہر ثبت کر دی ۔ ان میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت جیسے دلیر افسر بھی شامل ہیں، جنہوں نے قیادت کرتے ہوئے دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انجام دی گئی،جس کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک اور آپریشنل مہارت سے دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ وطن پر قربان ہونے والے 11 جانباز صرف سپاہی نہیں، عزم و غیرت کی وہ زندہ مثالیں ہیں جنہوں نے اپنی جان دے کر وطن کو امن دیا۔

شہداء کی فہرست:
-
لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (39 سال، ضلع راولپنڈی)
-
میجر طیب راحت (33 سال، ضلع راولپنڈی)
-
نائیک صوبیدار اعظم گل (38 سال، ضلع خیبر)
-
نائیک عادل حسین (35 سال، ضلع کرم)
-
نائیک گل عامر (34 سال، ضلع ٹانک)
-
لانس نائیک شیر خان (31 سال، ضلع مردان)
-
لانس نائیک تالش فراز (32 سال، ضلع مانسہرہ)
-
لانس نائیک ارشد حسین (32 سال، ضلع کرم)
-
سپاہی طفیل خان (28 سال، ضلع مالاکنڈ)
-
سپاہی عاقب علی (23 سال، ضلع صوابی)
-
سپاہی محمد زاہد (24 سال، ضلع ٹانک)
ان شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ "یہ وطن ہم نے ایمان اور غیرت کے نام پر حاصل کیا تھا، اور اس کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔”آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیننگ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بچے کھچے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو انجامِ عبرت تک پہنچایا جا سکے۔ فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ
"پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔”







Discussion about this post