برطانوی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستان سے برطانیہ جانے والے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو پاسپورٹ پر سٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کی جگہ ڈیجیٹل ای-ویزا جاری کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق، برطانوی حکومت نے ویزا کے روایتی فزیکل سٹیکر کی جگہ ایک ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس سسٹم متعارف کرایا ہے، جسے "ای-ویزا” کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا آن لائن یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (UKVI) کے اکاؤنٹ میں دیکھا جا سکے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا:
“ہم پاکستان میں ان طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای-ویزا کا آغاز کر رہے ہیں، جو 6 ماہ سے زائد مدت کے لیے ویزا حاصل کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ویزا درخواست دینا مزید آسان، تیز اور محفوظ ہو جائے گا، اور درخواست گزاروں کو اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔







Discussion about this post