فلم “موکلانی ، دی لاسٹ موہناز” نے دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز میں سے ایک جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ کو قدرتی اور ماحولیاتی فلموں کا آسکر کہا جاتا ہے، جو تخلیقی معیار، تکنیکی مہارت اور بامقصد کہانی کے امتزاج کو سراہتا ہے۔ ہدایت کار جواد شریف کی زیرِ ہدایت یہ شاہکار فلم پاکستان میں بڑھتے ہوئے موسمیاتی بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کے ماہی گیروں کی قدیم برادری ، موہناز کی زندگی، جدوجہد اور امیدوں کی عکاسی کرتی ہے۔ جواد شریف نے اپنی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا:
“تاریخ رقم ہوگئی! ‘موکلانی’ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ لمحہ ہمارے ملک کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔”
View this post on Instagram
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ “موکلانی” کو یہ ایوارڈ 500 سے زائد عالمی سطح پر نامزد فلموں میں سے منتخب کر کے دیا گیا جو خود ایک غیرمعمولی اعزاز ہے۔ فلم کا پہلا ٹیزر 4 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا، جس نے شائقین کو اپنے طاقتور مناظر، موسیقی اور انسانی جذبات سے بھرپور کہانی کے ذریعے مسحور کر دیا۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگِ میل ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے ۔کہ پاکستانی فلم ساز عالمی سطح پر وہ کہانیاں سنا رہے ہیں جو زمین، فطرت اور انسانیت کو ایک رشتہ میں باندھتی ہیں







Discussion about this post