تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ندا صالح پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
ندا صالح پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی تاریخ میں ایک اور روشن باب کا اضافہ ، ندا صالح نے ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن کر نہ صرف ایک خواب کی تعبیر پائی، بلکہ ہزاروں پاکستانی لڑکیوں کے لیے نئی راہیں بھی کھول دیں۔ندا صالح نے لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی ڈرائیونگ کی مکمل تربیت حاصل کی، جہاں انہوں نے چینی اور پاکستانی ماہرین کی زیرِ نگرانی جدید ٹرانزٹ سسٹم کے تکنیکی اور حفاظتی پہلوؤں پر مہارت حاصل کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان میں خواتین کی تکنیکی شعبوں میں شمولیت کی بڑھتی ہوئی مثال بھی ہے۔ ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ میں گریجویٹ ندا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:

"مجھے بچپن سے ہی ٹرینوں سے لگاؤ تھا۔ جب اورنج لائن میں انجینئرنگ کی اسامی آئی تو میں نے فوراً اپلائی کیا۔ اس دوران چینی انتظامیہ ڈرائیورز کی تربیت دے رہی تھی، تو میں نے خود جا کر کہا کہ خواتین کو بھی موقع دیں — اور انہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا۔”

ندا صالح کا کہنا ہے کہ ابتدا میں گھر والوں کو کچھ تحفظات تھے، مگر ان کے جذبے، پیشہ ورانہ سنجیدگی اور محنت کو دیکھتے ہوئے اہل خانہ نے بھرپور ساتھ دیا۔وہ کہتی ہیں:

"ٹرین چلانا بظاہر مشکل نہیں، لیکن اس میں انتہائی ذمہ داری، نظم و ضبط اور مکمل توجہ درکار ہوتی ہے۔ میں روزانہ اپنی ڈیوٹی سے پہلے سروسنگ اور مینٹیننس ایریاز کا خود معائنہ کرتی ہوں تاکہ ہر پہلو حفاظتی معیار پر پورا اُترے۔”

ندا صالح کی یہ کامیابی محض ایک انفرادی سنگِ میل نہیں، بلکہ وہ تبدیلی کی علامت ہے جو بتاتی ہے کہ پاکستانی خواتین نہ صرف خواب دیکھ سکتی ہیں بلکہ اُنہیں حقیقت میں ڈھالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

Previous Post

صدر ٹرمپ کی تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر25 فیصد ٹیرف نافذ کی بھارت کو وارننگ

Next Post

عمارت، دکان یا گاڑی کی بہترین سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا

Next Post
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ‘سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ’ (SBoSS) کا افتتاح کر دیا

عمارت، دکان یا گاڑی کی بہترین سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist