تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ، ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ،  ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ کے تمام حربے ناکام ہوں گے، اور بھارت کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کا سامنا پہلے بھی ہوا ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کے ذریعے بلوچستان کے امن، ترقی اور وفادار عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ سازشیں قوم کی یکجہتی اور افواج پاکستان کے عزم کے سامنے دم توڑ جائیں گی۔ انہوں نے دشمن کے مکروہ عزائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسی لعنت ہے جو مذہب، فرقے یا نسل کی تمیز نہیں رکھتی۔ اس کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو یکجہتی، عزم اور بیداری کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر اندرونی و بیرونی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور قومی وقار، سالمیت اور عوام کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔ انہوں نے قومی اداروں کے درمیان قریبی تعاون اور ایک جامع حکمت عملی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء اور فیلڈ مارشل کے درمیان بامقصد اور خوشگوار مکالمہ بھی ہوا، جس میں بلوچستان کے عوام کی فلاح، قومی یکجہتی اور امن و استحکام کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

Previous Post

سفارتی محاذ پر مودی حکومت کو ایک اور زوردار دھچکا

Next Post

لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا

Next Post
سری لنکا : 43 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر اتفاق

لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا

Discussion about this post

تار نامہ

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist