تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے

by ویب ڈیسک
اپریل 20, 2026
iran 3
Share on FacebookShare on Twitter

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کر دیا ہے کہ ایران دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں بھیجے گا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا اس وقت مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے سیز فائر کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور ہم نے اس کی مکمل تفصیل پاکستانی ثالث کار کو بتا دی ہے۔ ترجمان نے امریکی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بندرگاہوں اور ساحلی پٹی پر امریکی ناکہ بندی سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے قطری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہم موجودہ مذاکرات کو میدان جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں۔

iran 8

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ضرور کیا ہے، مگر یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہم کسی بھی قیمت پر بات چیت کریں یا دوسرے فریق کے ہر مطالبے کو قبول کر لیں۔  ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران نے اپنی ریڈ لائنز واضح طور پر مقرر کر رکھی ہیں جن کا احترام ناگزیر ہے۔ ہماری مذاکراتی حکمت عملی مکمل طور پر قومی مفادات اور سلامتی کے تقاضوں کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔  اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ خطے کی کشیدگی اور امریکی خلاف ورزی کے بعد مذاکرات کا مستقبل کیا ہوگا۔

Previous Post

بنوں: خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمیت 2 خوارج ہلاک

Next Post

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ زریں وعدہ: تین ارب ڈالر کی مکمل قسط موصول،

Next Post
ksa

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ زریں وعدہ: تین ارب ڈالر کی مکمل قسط موصول،

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist