تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت : طیارہ حادثہ ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

by ویب ڈیسک
جنوری 28, 2026
india
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا ایک افسوسناک فضائی سانحے کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں ایک طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔ حادثہ مہاراشٹرا کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں صوبے کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  طیارے میں اجیت پاوار کے ساتھ ان کے دو قریبی ساتھی اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ طیارے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور کسی کے بچنے کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم تباہی کے مناظر نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں اس سانحے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ بھارت میں گزشتہ برس پیش آنے والے ایک اور دل دہلا دینے والے فضائی حادثے کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔ جون میں احمد آباد کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 241 افراد جان سے گئے تھے، جب کہ ایک مسافر ناقابلِ یقین طور پر زندہ بچ نکلا تھا۔ اس حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سرکاری ایئرلائن کا تھا جو لندن روانہ ہو رہا تھا۔ طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسافروں میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور سات پرتگالی باشندے شامل تھے، جب کہ طیارے میں 11 معصوم بچے بھی موجود تھے۔

This is Horrible

Deputy CM Ajit Panwar’s plan crashes.pic.twitter.com/E0cWXi2cdr

— RaGa For India (@RaGa4India) January 28, 2026

بھارت کے یہ مسلسل فضائی سانحات نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں بلکہ  بھارتی فضائی سفر کے حفاظتی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں، جس نے بھارتی عوام کو گہرے اضطراب اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Previous Post

خالد حفیظ کی وفات

Next Post

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کا اجرا

Next Post
سعودی ایوی ایشن ٹیم اگست میں پاکستان کے 7 ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کا اجرا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist