تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

معرکہ حق کی شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں کھلا بغاوتی اختلاف

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
معرکہ حق کی شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں کھلا بغاوتی اختلاف
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جنگی حکمتِ عملی کے ناکام ہوجانے اور پاکستان کے ہاتھوں رسوا کُن شکست کے بعد اب اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ’’تھیٹرائزیشن‘‘ کے متنازع منصوبے نے بھارتی فوج کی تینوں شاخوں  بری، فضائی اور بحری  کو ایک دوسرے کے مدمقابل لاکھڑا کیا ہے اور طاقت کی کشمکش نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے مودی سرکار کے اس منصوبے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جلد بازی میں ’’تھیٹرائزیشن‘‘ نافذ کرنا بھارت کے لیے مزید خطرناک ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اس وقت جب ہر چیز غیر یقینی ہے، ایک نیا ڈھانچہ کھڑا کرنا دانشمندی نہیں، بلکہ تباہی کو دعوت دینا ہے۔” ایئر چیف کا مؤقف ہے کہ بھارت کو کسی دوسرے ملک کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ ’’اگر ہم اندھی تقلید کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے،‘‘

انہوں نے واضح کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ دہلی میں مشترکہ منصوبہ بندی اور ربط و ہم آہنگی کے لیے ایک مضبوط مرکز قائم کیا جانا چاہیے۔ امر پریت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اس منصوبے کے نفاذ کے لیے کسی دباؤ کے تحت نہیں آنا چاہیے، بلکہ ضرورت ہے کہ اعلیٰ سطح پر پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور حکمتِ عملی کی بنیاد رکھی جائے۔ دوسری جانب، مودی سرکار کی سیاسی مداخلت نے پہلے ہی بھارتی افواج کو غیر پیشہ ورانہ رویوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ’’تھیٹرائزیشن‘‘ کے متنازع منصوبے نے نہ صرف فوجی قیادت میں اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے بلکہ بی جے پی حکومت کے عزائم پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Previous Post

آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post

30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

Next Post
30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist