تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہلٹن نے نتھیاگلی میں پہلا لگژری ہوٹل کھول دیا

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2025
ہلٹن نے نتھیاگلی میں پہلا لگژری ہوٹل کھول دیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے دلکش پہاڑی علاقے گلیات میں عالمی شہرت یافتہ ہوٹل کمپنی ہلٹن نے اپنی موجودگی درج کرا دی ہے۔ نتھیاگلی کے حسین مناظر کے درمیان قائم ڈبل ٹری بائی ہلٹن کا افتتاح ملک کی مہمان نوازی کی صنعت میں ایک تاریخی اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ہلٹن، جس کے لگژری ہوٹلز دنیا کے درجنوں ممالک میں اپنی شان کے ساتھ موجود ہیں، اب پاکستان کے ان پہاڑوں میں ایک ایسا تجربہ لے کر آیا ہے جہاں قدرت کی خوبصورتی اور جدید آسائشیں ایک ساتھ ملتی ہیں۔ یہ ہوٹل دی بیرن پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ملکیت اور انتظام میں ہے۔اسلام آباد سے صرف 85 کلومیٹر دور یہ نیا ہوٹل نتھیاگلی کے دلکش ماحول میں واقع ہے اور لالازار پارک سے چند قدم کے فاصلے پر اپنی انفرادیت کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہاں سے مہمان نہ صرف پرتعیش قیام سے لطف اندوز ہو سکیں گے بلکہ علاقے کے مشہور قدرتی اور ثقافتی مقامات , مشکپوری ٹاپ، میرنجانی پیک، ایوبیہ نیشنل پارک، ڈونگا گلی پائپ لائن ٹریک اور تاریخی سینٹ میتھیو چرچ  تک بھی آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ 110 کشادہ کمرے اور 14 سوئٹس اس ہوٹل کا خاصہ ہیں جن کی بالکونیوں سے مشکپوری اور میرنجانی پہاڑوں کے دل موہ لینے والے نظارے براہِ راست دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف ڈائننگ آپشنز مہمانوں کو شاندار پہاڑی مناظر کے ساتھ ایک منفرد ذائقہ پیش کریں گے۔ ڈبل ٹری بائی ہلٹن نتھیاگلی بہت جلد اپنی پہچان مزید منفرد بنانے جا رہا ہے۔ یہاں پاکستان کا پہلا ماؤنٹین پیڈل کورٹ، ایک خصوصی لاؤنج جس میں نجی سینما، بچوں کا زون اور بیوٹی سیلون جیسی سہولیات شامل ہوں گی، متعارف کروایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک آن سائٹ ہیلی پیڈ بھی تیار ہے جو پہاڑوں کے درمیان آمدورفت کو سہل اور شاندار بنائے گا۔ یہ نیا منصوبہ صرف ایک ہوٹل نہیں بلکہ پاکستان کی سیاحتی صنعت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ عالمی برانڈ کی یہ شمولیت ملک کی معیشت، سیاحت اور عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر کو مزید روشن کرے گی۔

Previous Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ

Next Post

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 , ٹرمپ کا بڑا اعلان، ڈرا واشنگٹن میں ہوگا

Next Post
فٹ بال ورلڈ کپ 2026 , ٹرمپ کا بڑا اعلان، ڈرا واشنگٹن میں  ہوگا

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 , ٹرمپ کا بڑا اعلان، ڈرا واشنگٹن میں ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist