تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

by ویب ڈیسک
نومبر 7, 2025
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو مستعفی ہوجانے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

صاحبزادہ حامد رضا گزشتہ رات پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ بعدازاں اسلام آباد پولیس نے انہیں فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے انہیں تھانہ سول لائن میں منتقل کرنے کے بعد اے ٹی سی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31 جولائی کو 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 58 افراد کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مجموعی طور پر ان مقدمات میں 196 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں دی گئی تھیں۔ اس فیصلے کے کچھ دن بعد، 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سمیت نو ارکانِ اسمبلی و سینیٹرز کو نااہل قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے فوجی و سول تنصیبات پر حملے کیے، مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو نذر آتش کیا، اور کور کمانڈر ہاؤس سمیت مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ اس پرتشدد لہر کے دوران آٹھ افراد جاں بحق اور دو سو نوّے سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں، ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور تقریباً انیس سو افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ بانی  اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے۔یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز اب بھی ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کیے ہوئے ہیں اور کئی اہم شخصیات کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

Previous Post

میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

Next Post

امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار

Next Post
امریکا : اب مسافروں کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist