بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں آئیں، مگر سنیتا نے دو ٹوک انداز میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ "گووندا صرف میرے ہیں۔” گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں دعوے کیے جا رہے تھے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور سنیتا نے مبینہ طور پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اگرچہ ماضی میں بھی سنیتا ان افواہوں کو مسترد کر چکی ہیں، لیکن حالیہ دنوں یہ خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں رہیں۔ تاہم، حالیہ تقریبات میں گووندا اور سنیتا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

مڈ ڈے کے مطابق، دونوں نے تقریب میں شرکت کے دوران فوٹوگرافرز کو پوز دیے اور ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مداحوں نے خاص طور پر اس بات کو نوٹ کیا کہ دونوں نے ایک جیسے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے، گووندا نے مرو مروٹا جبکہ سنیتا نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔ ایک ولاگ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا نے اپنے دل کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ "جب میں نے پہلی بار گووندا کو دیکھا تو دعا کی تھی کہ میری شادی انہی سے ہو، ۔” سنیتا نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد انہیں دو خوبصورت بچے بھی ملے، البتہ زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی اور اس میں مشکلات بھی آتی ہیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں طلاق کی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا:
"جو بھی ہمارے گھر کو توڑنے کی کوشش کرے گا، اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا۔”
یوں ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ گووندا اور سنیتا کی رفاقت مضبوط ہے اور دونوں مل کر افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو جواب دے رہے ہیں۔







Discussion about this post