تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پیكا ترمیم : آئینی حقوق اور صحافتی آزادی پر حملہ ، ڈیجیٹل میڈیا الائنس

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2025
پیكا ترمیم : آئینی حقوق اور صحافتی آزادی پر حملہ ، ڈیجیٹل میڈیا الائنس
Share on FacebookShare on Twitter

الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون پیکا میں حالیہ ترمیم پاکستان میں بنیادی آئینی حقوق اور صحافتی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ حکومت نے اس بل کو بغیر کسی متعلقہ فریقین سے مشاورت کےعجلت میں منظور کیا، جس سے صحافت اور آزادی اظہار پر سنگین خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔ڈیجیٹل میڈیا الائنس برائے پاکستان کے صدرسبوخ سید نے اپنے ایک بیان میں ترامیم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ترامیم  پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے لیے مزید مشکلات پیدا کریں گی، جو پہلے ہی سخت قوانین کے تحت مشکلات کا شکار ہیں ،یہ امر تشویشناک ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بغیر اس کے طویل مدتی نتائج کو مکمل طور پر سمجھے ، اس مسئلے پر ایک ہی صفحے پر نظر آتی ہیں۔ پاکستان کا میڈیا پہلے ہی شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، اور قوانین کو مزید سخت کرنے سے صرف آزاد صحافت کو خاموش کرنے میں مدد ملے گی۔ سبوخ سید کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ترمیم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اہم فیصلے کرنے سے قبل میڈیا نمائندوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کریں۔ ڈیجیٹل میڈیا الائنس برائے پاکستان صحافتی آزادی کے دفاع میں ثابت قدم ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جمہوریت اور آزادی اظہار کے مفاد میں اس ترمیم پر نظرثانی کرے۔

Previous Post

میرعلی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

Next Post

پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی مذمت کرتے ہیں

Next Post
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے رد کردیے

پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی مذمت کرتے ہیں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist