تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

by ویب ڈیسک
دسمبر 26, 2025
mahmood rasheed
Share on FacebookShare on Twitter

9 مئی کے مقدمات کا تفصیلی فیصلہ عدالت کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں جلانے سے متعلق دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد 23 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں دی گئی ہیں جو مجموعی طور پر 33 سال بنتی ہیں، اس کے علاوہ عدالت نے 6 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق یہ تینوں رہنما سازش سے متعلق میٹنگ میں شامل تھے اور پراسیکیوشن کے مطابق انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے عدالت میں مختلف واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور فارنزک رپورٹس پیش کیں۔ جے آئی ٹی نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، اور کسی ملزم نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، حالانکہ حتمی بیانات میں سب نے خود کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

Previous Post

ہیوسٹن میں قائداعظم ڈے: نوجوانوں کی قیادت اور پاکستان کے اصولوں کا جشن

Next Post

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

Next Post
uae 2

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist