تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شیر تھا، آپ ہی بچا لیتیں

by ویب ڈیسک
نومبر 26, 2021
شیر تھا، آپ ہی بچا لیتیں
Share on FacebookShare on Twitter

شیر تھا، آپ ہی بچا لیتیں، یہ جملہ ہے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کا جنھوں نے اسے کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر کی ہلاکت پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو  لکھ کر ٹیگ کیا ہے۔ یاسر انتہائی خراب صحت کے شکار شیر کی ہلاکت  کے بارے میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ’کراچی چڑیا گھر میں شیر کی ہلاکت پر انتظامیہ کو شرم کرنی چاہیے’۔

اسنیپ شاٹ

شیر کیسے مرا؟

کراچی زو میں موجود سفید شیر مرنے سےپہلے تقریباً 20 روز تک شدید بیمار اور لاغر رہا اور اس دوران بغیر کچھ کھائےپئیے ایک جگہ نڈھال پڑا رہا، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے بقول یہ جانور نمونیا کا شکار تھا اور نہایت کمزور ہونے کے باعث دوران علاج ہی مر گیا۔ بعض حکام کا کہنا ہے کہ  شیر ٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ شیر کا پوسٹ مارٹم  کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، البتہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک وقت میں انتہائی خوبصورت اور بھاری بھرکم شیر کی آخری دنوں میں ہڈیاں نکل آئیں تھیں اور گوشت ختم ہوجانے سے اسکی پسلیاں تک واضح ہوگئیں تھیں۔

We have no right to zoos if this is how we treat animals….Karachi Zoo fails to pay food suppliers….The animals are already in awful shape.
Let’s shut down all zoos @anikasleem @FOURPAWSUSA shame on #KarachiZoo pic.twitter.com/EAeh62hxaL

— anila (@anilaumair_) November 23, 2021

خوبصورت اور نایاب جانور کراچی کیسے آیا؟

نایاب نسل کے اس سفید شیر کو افریقا سے 2012 میں درآمد کیا گیا تھا، شیر کو اُس وقت ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کر کے لایا گیا تھا، اس وقت اسکی کی عمر 14 سے 15 سال تھی اور یہ جنگل میں پلا ہوا نہایت صحت مند اور خوبصورت جانور تھا۔

سوشل میڈیا

ذمہ داری کس کے سر ؟

اس واقعے پر محکمہ بلدیات سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افسر خالد ہاشمی کو معطل کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق مذکورہ افسر کی غفلت کے باعث چڑیا گھر میں سفید شیر ہلاک ہوا اور مذکورہ افسر کے خلاف قواعد کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی شیر کے مرنےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ابھی چند روز پہلے ہی کی بات ہے کہ  چڑیا گھر میں جانوروں کے کھانے کا انتظام کرنے والے ٹھیکیدار نے کئی ماہ سے بقایہ جات ادا نہ ہونے کے باعث ڈیلیوری بند کردی تھی جس کی وجہ سے تین روز تک چڑیا گھر کے بے زبان جانوروں بھوکے رہے تھے۔ بعد ازاں معاملات طے پانے کے بعد انہیں کھانا پینا فراہم کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

سوشل میڈیا صارفین بشمول سیلیبرٹیز  نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ بعض صارفین نے تو سرے سے زو کلچز کو ہی ختم کرنے کے نیشنل پارکس بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

اسنیپ شاٹ
اسنیپ شاٹ
اسنیپ شاٹ

یہ پڑھنا نہ بھولیں:

کیا کراچی چڑیا گھر میں جانور بیمار ہیں؟انتظامیہ نے ویڈیو شیئر کردی

Tags: سفید شیرشیرکراچی چڑیا گھریاسر حسین
Previous Post

کراچی کی نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کا حکم

Next Post

بھارت میں مردوں کی تعداد گھٹنے لگی، خواتین میں اضافہ

Next Post
بھارت میں مردوں کی تعداد گھٹنے لگی، خواتین میں اضافہ

بھارت میں مردوں کی تعداد گھٹنے لگی، خواتین میں اضافہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist