تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئن واٹ مور انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے مستعفی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2021
آئن واٹ مور  انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے مستعفی
Share on FacebookShare on Twitter

آئن واٹ مور جن کی مدت ملازمت 5سال کے لیے  تھی لیکن  وہ صرف 10ماہ تک انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہنے کے بعد اس عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئن واٹ مور نے اپنے مستعفی ہونے کی مشاورت بورڈ آف ڈائریکٹر زسے کی تھی۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ وہ چیئرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران کرکٹ کے کھیل کے لیے بہت سارے اقدامات کیے، جس کا اُن پر ذاتی اثر ہوا۔ آئن واٹ مور کا کہنا ہے کہ سول سروس کمیشن میں رہنے کے بعد 5سال پہلے ہی ریٹائر ہوا لیکن اب محسوس کررہا ہوں کہ مکمل طور پر ریٹائر ہو کر بطور تماشائی کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

ECB Chair Ian Watmore is to step down with immediate effect.

More ⬇️

— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) October 7, 2021

دوسری جانب کرکٹ تبصرہ نگاروں کے مطابق آئن واٹ مور دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کررہے تھے اور اسی دباؤ اور تنقید کا شکار ہو کر انہوں نے قبل از وقت ہی یہ عہدہ چھوڑنے میں عافیت جانی۔ سابق انگلش کرکٹرز پاکستان کے دورے کی منسوخی پر چراغ پا تھے اور آئن واٹ مور کو ایک ناکام اور ناکارہ کرکٹ چیئرمین کے طور پر خیال کررہے تھے۔

بشکریہ ای سی بی

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے واٹ مور کو ’بزدل چیئرمین‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ اسی طرح سابق ویسٹ انڈین بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ صرف امیر بورڈ کے زیر اثر رہتا ہے۔ پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد واٹ مور نے باقاعدہ پی سی بی سے معذرت بھی کی تھی اور اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگلے سال وہ اپنی ٹیم کو پاکستان ضرور روانہ کریں گے۔ دوسری جانب اس ساری صورتحال میں اُس وقت اور تناؤ آیا تھا جب انگلش کرکٹ پلیئر ایسوسی ایشن نے برملا کہا تھا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کے ذمے دار کھلاڑی نہیں بلکہ واٹ مور ہیں، جنہوں نے اس دورے کی منسوخی میں غیر ضروری طور پر جلد بازی کی۔

بشکریہ ای ایس پی این
Tags: آئن واٹمورانگلش کرکٹ بورڈبابراعظمپاکستانپی سی بیچیئرمیندورہ پاکستانکرکٹ ٹیم
Previous Post

تنزانیہ کے ناول نگار عبدالرزاق ، ادب کے نوبل ایوارڈ کے حقدار

Next Post

نومبر میں مس یونیورس دبئی کا میلہ سجے گا

Next Post
نومبر میں مس یونیورس دبئی کا میلہ سجے گا

نومبر میں مس یونیورس دبئی کا میلہ سجے گا

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist