تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مسٹر بین جیسے ہم شکل باپ اور بیٹی؟

by ویب ڈیسک
ستمبر 24, 2021
مسٹر بین جیسے ہم شکل باپ اور بیٹی؟
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی کامیڈین مسٹر بین کی عجیب و غریب احمقانہ حرکات و سکنات کا دنیا بھر میں چرچا رہتا ہے۔ کئی ایسے چہرے ہیں، جو مسٹربین سے اس قدر مشابہت رکھتے ہیں کہ انہی جیسی حرکتیں کرکے شہرت کا سفر طے کررہے ہیں لیکن کیا تصور کیا ہے کوئی ایسی بھی لڑکی ہوگی جو مسٹر بین کی ہم شکل ہوگی اور ساتھ ان کی طرح اوٹ پٹانگ شرارتیں کرکے سب کو لوٹ پوٹ کررہی ہوگی؟۔ یقینی طور پر ایسا ہی ہے اور وہ اطالوی دوشیزہ فابیولا بیگلیری ہیں۔ جن کے ساتھ ٹک ٹاک پر جو صاحب اُنہی کی طرح مسٹر بین بن کر نٹ کھٹ حرکتیں کرتے ہیں، انہیں سبھی فابیولا کے والد خیال کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی ہو بہو مسٹر بین جیسے جو ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

اٹلی میں ان دونوں کی جوڑی ’ڈبل بین‘ کے نام سے مشہور ہے۔ جو ٹک ٹاک پر مختلف ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں اور دونوں کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

کیا واقعی دونوں باپ اور بیٹی ہیں؟
ہر کوئی اس مغالطے کا شکار ہوجاتا ہے۔بہت سارے صارفین سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں باپ اور بیٹی ہی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں، فابیولا ٹک ٹاکر کے ساتھ مشہور ماڈل بھی ہیں، جن کی ملاقات ایک شو کے دوران مسٹر بین کے ہم شکل کامیڈین آرنلڈ منگنی سے ہوئی اور دونوں نے مل کر ایک نئے آئیڈیا پر کام کا آغاز کیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

فابیولا میں کسی حد تک مسٹر بین جیسی مشابہت تھی، جنہیں تھوڑا بہت میک اپ کا رنگ دے کر اور پکا کردیا گیا۔ جس کے بعد دونوں مل کر ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے وہ باپ اور بیٹی ہوں۔ اب مسٹر بین کے چاہنے والے تو ان کے بھی پرستار بن گئے ہیں۔ جن کی ہر ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھتے ہیں اور اسی اعتبار سے ’لائیکس‘ بھی ملتے ہیں۔ مسٹر بین کے بہروپیے آرنلڈ منگنی اٹلی کے کئی کنسرٹس میں حصہ لیتے ہیں اور ہنسا ہنسا کر پیٹ میں بل ڈال دیتے ہیں۔

بشکریہ فیس بک

جہاں تک بات فابیولا کی ہے، تو جس طرح وہ بدشکل ہو کر مسٹر بین کی ویڈیوز میں آتی ہیں، ایسی وہ نہیں بلکہ خاصی پرکشش اور حسین ماڈل ہیں، جن کے انداز دلوں کو گھائل کردیتے ہیں۔

بشکریہ فیس بک
Previous Post

دہلی کی عدالت میں وکیلوں کے بھیس میں قاتلوں نے گینگسٹر کو مار ڈالا

Next Post

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے کریں گے، وزیراعظم عمران خان

Next Post
رسیدیں دینے کے بجائے باہر سے بیٹھ کر تقاریر کی جارہی ہیں، وزیراعظم عمران خان

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے کریں گے، وزیراعظم عمران خان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist