تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

معاہدہ نہ ہوا تو جو بمباری ہوگی، وہ تاریخ کی بدترین ہوگی

by ویب ڈیسک
اپریل 9, 2026
trump
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کر دیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو پہلے سے بھی زیادہ شدید اور تباہ کن بمباری کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی جہاز، فوجی دستے اور جدید ہتھیار ایران کے آس پاس ہی موجود رہیں گے۔ ضرورت پڑنے پر دشمن کے خلاف مہلک اور فیصلہ کن کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقی معاہدہ اور اس پر مکمل عملدرآمد ہونے تک صورتحال ویسی ہی رہے گی۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو جو بمباری ہوگی، وہ تاریخ کی بدترین ہوگی۔ ٹرمپ نے دوبارہ زور دیا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔

jd vance

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مثبت اشارے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کر لیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اہم بات چیت اس ہفتے شروع ہو رہی ہے۔ وینس نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ امریکا پابندیوں میں نرمی پر بات کرنے کو تیار ہے، لیکن جنگ بندی کے بعد اگلا قدم ایرانیوں کو اٹھانا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کے پاس دوبارہ جنگ کی طرف جانے کے تمام آپشنز موجود ہیں۔نائب صدر نے ایرانی قیادت سے سنجیدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مذاکرات کی میز پر مخلصانہ اور سنجیدہ انداز میں آنا ہوگا۔ انہوں نے لبنان والے معاملے پر بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یہ غلط فہمی تھی کہ لبنان سیزفائرمعاہدے کا حصہ ہے، مگر ایسا نہیں ہے۔ اگر ایران لبنان کی وجہ سے پورا معاہدہ توڑنا چاہتا ہے تو یہ اس کا اپنا انتخاب ہوگا۔  یہ وہ نازک مرحلہ ہے جہاں امن اور تباہی کے درمیان فاصلہ صرف ایک درست فیصلے کا ہے۔

Previous Post

ایکسپائرڈ شناختی کارڈ والی سموں پر تالا لگنے والا ہے

Next Post

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے امن کا تاریخی مرکز بن گیا

Next Post
اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کامنصوبہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے امن کا تاریخی مرکز بن گیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist