تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت اور الیکشن کمیشن کا ٹکراؤ، اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پرالزامات

by ویب ڈیسک
ستمبر 10, 2021
حکومت اور الیکشن کمیشن کا ٹکراؤ، اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پرالزامات
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں آج وزیرریلوے اعظم سواتی نے الزاموں کی بھری ہوئی ٹرین الیکشن کمیشن حکام  پر چڑھا دی ۔ اعظم سواتی نے یہاں تک کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑ کر الیکشن کا بیڑہ غرق کیا، ایسے اداروں کو تو آگ لگا دینی چاہیے ۔ غصے میں بھرے ہوئے وزیر ریلوے بولے کہ الیکشن کمیشن ملکی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔ ان کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے۔ آئینی ترمیم کرکے الیکشن کرانے کا اختیار حکومت کو دینا چاہیے ۔

اعظم سواتی کو غصہ کیوں آیا ؟

 بدھ کو الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال پر 37 اعتراضات پر مبنی دستاویزات پیش کیں، جس میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا کہ الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے ذریعے 2 سال کے اندر الیکشن کرانا ممکن نہیں ۔ جس پر وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی شبلی فراز کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات میں سے 27 ایسے ہیں، جن کا براہ راست تعلق حکومتی انتظامی معاملات سے ہے ۔ آج اسی پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں بحث کی جارہی تھی ، جہاں الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے بھی بطور خاص شرکت کی ۔ اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام غیرجانبدار الیکشن کرانا ہے، ، کوئی ادارہ پارلیمنٹ کی قانون سازی پر اعتراضات نہیں لگاسکتا، الیکشن کمیشن نے کیسے اعتراضات کا لفظ استعمال کیا، یقینی طور پر اسے حذف کیا جائے۔ اسی دوران اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ جوشیلے انداز میں اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن ایک الیکٹرونک مشین کمپنی سے مبینہ طور پر رشوت لے رہا ہے تاکہ اس کی مشین کوہی لگایا جائے۔

الیکشن کمیشن کا ردعمل

اعظم سواتی کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیااور تمام تر واقعے کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنرسکندر راجا  کو دی، جنہوں نے پیر کو اہم اجلاس بلالیا ہے۔

اعظم سواتی کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن حکام کو کھری کھری سنانے کے باوجود اعظم سواتی کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، پہلے ویڈیو پیغام اور پھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن ٹیکنالوجی کے مرہون منت ہوں گے، جس کے تحت شفافیت ہوگی۔ غیر جانبدار الیکشن ہوگااور آج تک جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں، جن پر دھاندلی کا شور مچا، اِنہی کی روک تھام کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال پر حکومت کوشش کررہی ہے۔

https://www.taar.tv/ur/wp-content/uploads/2021/09/cB73aQ-eifdoXQvl.mp4

فواد چوہدری کی الیکشن کمشنرکو الیکشن لڑنے کی دعوت

اس سارے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر، اپوزیشن کے ” ماؤتھ پیس ” بنے ہوئے ہیں۔  چیف الیکشن کمشنر کو سیاست کا شوق ہے تو عہدہ چھوڑ کر الیکشن میں حصہ لیں۔ الیکٹرونک مشین پر ای سی پی کے دیگر ارکان کو مسائل نہیں جتنے الیکشن کمشنر کو ہیں۔ اُن کی بس یہ منطق ہے کہ پارلیمنٹ انہیں نہیں بتاسکتی

کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں ۔

بشکریہ اے پی پی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  شبلی فراز کا چیلنج

شبلی فراز کہتے ہیں کہ ووٹنگ کے لیے الیکٹرونک مشین سے بہتر اور آسان حل ہے ہی نہیں ، الیکشن کمیشن بلاوجہ اسے متنازعہ  بنا رہا ہے۔ انہوں نے الیکٹرونک میشن کو ہیک کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام تک دینے کا چیلنج دے ڈالا ۔

بشکریہ اے پی پی

 

Previous Post

برسوں سے بند کراچی کے باغ رستم پارک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح

Next Post

سچ دکھانے کی سزا، بھارت میں ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمزکے دفاتر پر انکم ٹیکس کا دھاوا

Next Post
سچ دکھانے کی سزا، بھارت میں ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمزکے دفاتر پر انکم ٹیکس کا دھاوا

سچ دکھانے کی سزا، بھارت میں ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمزکے دفاتر پر انکم ٹیکس کا دھاوا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist