ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے پہلے ہی تیار ہے۔ اگر دونوں فریقین اس پر متفق ہو جائیں تو پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں موجود کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی حل کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی تردید
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی جاری مذاکراتی عمل کی تردید کر دی ہے۔
ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ تاہم اس معاہدے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔
برطانوی میڈیا کا رپورٹ
برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور پس پردہ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔







Discussion about this post