تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آبنائے ہرمز کا بحران، ٹرمپ کی جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار

by ویب ڈیسک
مارچ 16, 2026
strait of hormuz ۲
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی برادری کو ایک زوردار اپیل تھما دی ہے کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے اپنی جنگی بحریہ کے جہاز امریکا کے ساتھ بھیجیں، تاکہ یہ حیاتیاتی سمندری راستہ کھلا اور محفوظ رہےمگر اب تک کوئی ملک بھی اس تجویز پر کھل کر ہاں نہیں بھر سکا۔  ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنوبی کوریا، جاپان، فرانس، چین اور برطانیہ جیسے اہم ممالک کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معیشتیں خلیج کے تیل پر منحصر ہیں، لہٰذا یہ ان کا اپنا مفاد ہے کہ وہ اس بحران میں حصہ ڈالیں اور جہاز بھیجیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو محدود کر دیا ہے، جس سے عالمی تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، اور توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ نے ٹرمپ کی اپیل کو ٹھکرا دیا ہے۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح انکار کر دیا کہ وہ جنگی جہاز نہیں بھیجیں گے۔ جاپان، آسٹریلیا اور فرانس بھی اسی موقف پر قائم ہیں، اور کسی نے بھی بحریہ بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کئی ممالک نے اپنے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کے لیے ایران سے رابطہ کیا ہے، اور فیصلہ ایرانی فوج کرے گی۔

strait of hormuz

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے تہران کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایرانی حکام نے دو بھارتی گیس ٹینکرز کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، جبکہ دیگر ممالک کے لیے پابندیاں برقرار ہیں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈپل نے اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برلن کسی نئی جنگی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نے ٹرمپ کو براہ راست چیلنج دے مارا کہ اگر امریکا کو یقین ہے کہ ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں بھیج کر آزما لے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد کم از کم دس آئل ٹینکرز پر حملے یا حملوں کی کوششیں ہو چکی ہیں، جبکہ تقریباً ایک ہزار جہاز اس تنگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال عالمی توانائی کی منڈی اور سمندری تجارت کو شدید جھٹکا دے رہی ہے، جہاں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

Previous Post

ٹیم کو "سرجری” نہیں سلیکشن کمیٹی کو خود "آپریشن” کی ضرورت مند ہے

Next Post

آسکر : فلم ’ون بیٹل آفٹر این ادر‘ نے میلہ لوٹ لیا

Next Post
oscr

آسکر : فلم ’ون بیٹل آفٹر این ادر‘ نے میلہ لوٹ لیا

Discussion about this post

تار نامہ

oscr

آسکر : فلم ’ون بیٹل آفٹر این ادر‘ نے میلہ لوٹ لیا

strait of hormuz ۲

آبنائے ہرمز کا بحران، ٹرمپ کی جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل، برطانیہ، فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کا انکار

شاہد آفریدی اب بھی مقبولیت میں سب سے آگے

ٹیم کو "سرجری” نہیں سلیکشن کمیٹی کو خود "آپریشن” کی ضرورت مند ہے

the iranian military march

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج

ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم بچوں کو دینے کی تجویز

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دل کو چھو لینے والا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist