تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان کا بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ، ایئرکرافٹ ہینگر اور ویئر ہاؤس تباہ

by ویب ڈیسک
مارچ 4, 2026
air base
Share on FacebookShare on Twitter

پاک افواج نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک کے بعد ایک تباہ کن کارروائیاں کی ہیں، جن میں سب سے نمایاں بگرام ایئربیس پر حملہ ہے .  وہ تاریخی اڈہ جو کبھی امریکہ کی طاقت کا مرکز تھا اور اب طالبان کا سب سے قیمتی اثاثہ۔ پاک فضائیہ کی درست اور طاقتور کارروائی سے بگرام کے ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو بڑے ویئر ہاؤسز مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جہاں فوجی سامان اور اسلحہ کا ذخیرہ تھا۔ معروف امریکی جریدہ نیویارک ٹائمز نے خود سیٹلائٹ تصاویر حاصل کر کے اس تباہی کی تصدیق کی ہے، جو دنیا کو بتا رہی ہیں کہ پاکستان کا جواب کتنا موثر اور فیصلہ کن تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان اور ان کے اتحادیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جلال آباد میں پاک فضائیہ نے ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز کے اسٹوریج کو نشانہ بنا کر مزید تباہی مچائی۔ آپریشن غضب للحق ,  جس کا مطلب ہے "حق کے لیے غضب” یا "انصاف کی آگ” – کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 400 سے زائد کارندے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 630 سے زیادہ زخمی ہیں۔ افغانستان کے اندر 51 اہم فوجی مقامات کو فضائی حملوں سے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے 188  چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا، جبکہ31  پر قبضہ کر لیا۔ افغان طالبان کے 188  ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی خاک میں ملا دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے تصدیق کی کہ ایک ہفتے میں 50  سے زائد فضائی حملے کیے گئے، جن میں بگرام جیسے اسٹریٹجک اہداف شامل تھے۔امریکی اخبار کے مطابق، افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بارہا سامنے آ چکے ہیں، اور پاکستان اب اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم میں مصمم ہے۔ یہ جنگ صرف دفاع نہیں، بلکہ انصاف کی آواز ہے جو سرحد پار گونج رہی ہے۔

Previous Post

پاسداران انقلاب کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Next Post

برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک کیلئے طلبہ ویزے معطل کر دیے

Next Post
uk visa

برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک کیلئے طلبہ ویزے معطل کر دیے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist