تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیل کے ایجنڈے میں صیہونی اثر و رسوخ کو پاکستان تک لانا ہے

by ویب ڈیسک
مارچ 3, 2026
ججز ہماری حدود میں آئیں گے تو ہم سوال کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک طاقتور اور جرات مندانہ بیان میں دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ صہیونیت نہ صرف خطے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ فلسطین کی مقدس سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک عالم اسلام پر جو بھی تباہی اور آفتیں نازل ہوئی ہیں، ان سب کے پیچھے صہیونی نظریہ اور اسرائیلی ریاست کا براہ راست یا بالواسطہ ہاتھ صاف نظر آتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ صہیونیت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے عالمی معاشی نظام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔ بڑی طاقتیں جوہری ہتھیاروں کی یرغمال بن چکی ہیں، مگرخدا  کی رحمت اور ہماری مسلح افواج کی بے مثال طاقت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہےیہ طاقت ہی پاکستان کی خودمختاری اور وقار کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ایٹمی طاقت بنانے والوں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا  تعالیٰ ان سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ایٹمی تجربات کیے اور دنیا کو یہ باور کروایا کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں جو اپنے دفاع کے لیے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ھے۔ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ھونے سے لیکر آجتک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں جو بھی جنگیں مسلط ھوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئیگی ۔ دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ھے۔ بڑی…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 3, 2026

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایران نے معاہدے اور امن کی راہ اختیار کرنے کی مکمل آمادگی ظاہر کی تھی، مگر اس پر جنگ مسلط کر دی گئی۔ یہ جنگ اسرائیل کے صہیونی ایجنڈے کا حصہ ہے جس میں اسرائیلی اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلانا اور ملک کو ہر طرف سے دشمنوں سے گھیرنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان، ایران اور بھارت کا مشترکہ واحد نکاتی ایجنڈا پاکستان سے دشمنی، ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا، ہمیں چاروں طرف سے گھیرنا اور پاکستان کو ایک کمزور جاگیردار ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس سازش کو سمجھیں، اپنے ازلی دشمنوں کے عزائم کو پہچانیں اور قومی اتحاد کے ساتھ اس کے خلاف ڈٹ جائیں۔

Previous Post

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا

Next Post

پاکستان سے حج سفر کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

Next Post
حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہوگا

پاکستان سے حج سفر کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist