تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد اب ملالہ کی شاندار پورٹریٹ

by ویب ڈیسک
فروری 10, 2026
malala yousef zai
Share on FacebookShare on Twitter

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ہیروئن ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے.  آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد اب ملالہ کی شاندار پورٹریٹ بھی آویزاں کر دی گئی ہے ۔ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور دل فریب اعزاز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

خصوصی تقریب میں یہ پورٹریٹ ان ویل کیا گیا، جو آرٹسٹ Isabella Watling نے بنایا اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تعاون سے اسپانسر حامد اسماعیل نے ممکن بنایا۔ ملالہ اب اس عظیم ادارے میں دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جن کی تصویر وہاں جگہ پا رہی ہے ۔ یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ لڑکیوں کی تعلیم اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی ایک ابدی علامت ہے۔  اس موقع پر ملالہ نے اپنے پرجوش انداز میں کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں، اور افغانستان میں تعلیم پر پابندی ایک انتہائی خطرناک صورتحال بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا اسلام کے حقیقی پیغام کے بالکل خلاف ہے ۔  اسلام تو ہر انسان کو، مرد ہو یا عورت، علم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔

633181975 1483874746748205 1060512470113846973 n

ملالہ نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ تمام ممالک طالبان کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہ رکھیں، بلکہ انسانی حقوق کی بنیاد پر دباؤ بڑھائیں تاکہ افغان لڑکیوں کو ان کا جائز حق مل سکے۔ انہوں نے افغان لڑکیوں کی ہمت کی تعریف کی جو خفیہ طریقوں سے اور آن لائن تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھ رہی ہیں۔  ملالہ نے واضح کیا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں، اور ان کی جدوجہد کو آواز دیتی رہیں گی۔ بے نظیر بھٹو کو دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ملالہ کے والدین نے بھی اس لمحے پر شکر اور خوشی کا اظہار کیا، جبکہ پورٹریٹ کے اسپانسر نے اسے پاکستان کی ترقی اور لڑکیوں کی تعلیم کی فتح قرار دیا۔ یہ تقریب پاکستان کی بیٹیوں کی طاقت، ہمت اور عالمی سطح پر ان کی پہچان کی ایک زندہ گواہی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نہ صرف سوات کی ایک لڑکی تھیں، بلکہ اب وہ دنیا بھر کی لڑکیوں کی امید اور آواز بن چکی ہیں۔ پاکستان کی یہ بیٹی آکسفورڈ کی دیواروں پر چمک رہی ہے، اور اس کی روشنی سے لاکھوں خواب روشن ہو رہے ہیں

630669035 1483874736748206 4551902555820744094 n

Previous Post

سندھ : سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی

Next Post

خوشی ہے کہ تمام فریقین ایک قابلِ قبول اور دوستانہ حل پر متفق ہوئے

Next Post
rajive shukla

خوشی ہے کہ تمام فریقین ایک قابلِ قبول اور دوستانہ حل پر متفق ہوئے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist