وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خود وزیر اعلیٰ کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس کا مرکزی موضوع خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور حفاظتی چیلنجز تھا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشت گردی سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے اور اس بات پر زور دیا کہ فوری اقدامات اور وفاقی معاونت ضروری ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا.
وزیرِ اعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون… pic.twitter.com/uh0qz524RF
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 2, 2026
ملاقات میں وفاقی ذمہ داریوں کی ادائیگی، 8 فروری کے ممکنہ احتجاج، وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی افراد کی نقل مکانی جیسے حساس امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں سیاسی بات چیت یا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی موضوع زیر بحث نہیں آیا۔
اسلام آباد،
شہباز شریف صاحب نے احسن اقبال اور باقی ٹیم کو ہدایت جاری کردی ہے کہ مزمل اسلم سے میٹنگ کر کے صوبے کے مالی مسائل حل کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی https://t.co/0c0jqPLchJ pic.twitter.com/RY31V9raEd— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) February 2, 2026
پی ایم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ملاقات صرف سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے تھی اور آئندہ ایک یا دو ملاقاتیں مزید ہو سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات پر اظہار تعزیت بھی کیا گیا اور این ایف سی یا باقی بقایا جات کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے بعد وہ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پی ایم ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔







Discussion about this post