تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی مشکلات میں اور اضافہ

by ویب ڈیسک
جنوری 31, 2026
عالمی کرکٹ ٹرافی پاکستان میں پہنچ گئی
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور عالمی کرکٹرز کی تنظیم ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور دونوں ادارے کھلاڑیوں کے حقوق کے معاملے پر کھل کر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ کرک انفو کے مطابق یہ تنازع کھلاڑیوں کی ٹرمز یعنی نام، تصویر اور لائیکنیس (این آئی ایل) کے حقوق سے متعلق ہے، جس پر دونوں اداروں کی تشریح میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ ڈبلیو سی اے کا موقف ہے کہ آئی سی سی نے اسکواڈ کی شرکت کے لیے جو شرائط کھلاڑیوں کو بھیجی ہیں، وہ 2024 میں دونوں اداروں کے درمیان دستخط شدہ معاہدے سے مختلف ہیں، اور یہ نیا ورژن کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سخت اور استحصالی ہے۔ کھلاڑیوں کی تنظیم نے اپنے تحفظات باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے رکھے، جس کے جواب میں آئی سی سی نے موقف اختیار کیا کہ 2024 کے معاہدے کا اطلاق صرف آٹھ ممبر بورڈز پر ہوتا ہے، اور باقی ممالک کے کھلاڑیوں پر یہ لاگو نہیں ہوتا۔

یہ آٹھ این جی بیز آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ پر مشتمل ہیں، جبکہ دیگر 12 ممالک جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ڈبلیو سی اے کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کے کھلاڑی اس ادارے سے منسلک نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تنازع سے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں اور اداروں کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اور این آئی ایل کے حقوق اور عالمی کرکٹرز کے تحفظات اس ٹورنامنٹ کی تیاریوں پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

Previous Post

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Next Post

بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید

Next Post
شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist