تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مسلح افواج دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

by ویب ڈیسک
جنوری 29, 2026
coas
Share on FacebookShare on Twitter

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک ہمہ گیر اور دور رس تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، جہاں جدید جنگ کے تقاضے تیزی سے بدل رہے ہیں اور دفاعِ وطن کے لیے ہر لمحہ بھرپور تیاری برقرار رکھی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ وسیع پیمانے کی جنگی مشق اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی، جدید نگرانی کے نظام، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی اور مربوط مظاہرہ پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشقوں میں شریک جوانوں کے بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی عملی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی اوصاف مسلح افواج کی اصل طاقت اور قومی دفاع کی بنیاد ہیں۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں اور ہر نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، مستقبل کے میدانِ جنگ میں کامیابی کے لیے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دورِ حاضر میں جنگ کی نوعیت بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی صلاحیتیں روایتی جسمانی حکمتِ عملیوں کی جگہ لیں گی، جس کے لیے سوچ اور ذہنیت میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں، جہاں انوویشن اور مقامی سطح پر خود انحصاری مستقبل کی دفاعی حکمتِ عملی کے بنیادی ستون ثابت ہوں گے۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا، جو جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ معیاری تعلیم اور مضبوط کردار سازی کے ذریعے آنے والی نسلوں کو باوقار مستقبل فراہم کرنا پاک فوج کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال، مقامی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بہاولپور گیریژن آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو عقیدت اور احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا۔

Previous Post

سانحہ گل پلازہ: کمشنر کراچی کی حتمی رپورٹ ، 79 اموات کی تصدیق

Next Post

ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر داتا دربار منصوبے کی تمام ٹیم معطل

Next Post
m ain hole

ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر داتا دربار منصوبے کی تمام ٹیم معطل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist