تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش آئی سی سی کے خلاف ڈٹ گیا

by ویب ڈیسک
جنوری 22, 2026
بھارت کا  ایشین کرکٹ کونسل کی ڈھاکا میٹنگ میں شرکت سے انکار
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت میں میچز کھیلنے کے معاملے پر بنگلادیش نے اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے اور فیصلہ تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔بنگلادیش کے مشیرِ کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات حقیقی اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں، مگر افسوس کہ آئی سی سی نے نہ صرف انہیں نظرانداز کیا بلکہ ہمارے مؤقف کو تسلیم بھی نہیں کیا۔

ڈاکٹر آصف نذرل نے واضح کیا کہ بنگلادیش کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے اور اب بھی امید رکھتا ہے کہ آئی سی سی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خدشات کو سمجھے گی اور کوئی قابلِ قبول حل نکالا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مشاورت کی تھی، جس کے بعد اس مؤقف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب بنگلادیش کے مطالبات مسترد ہونے پر پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان کی جانب سے بھی سخت فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

asif nazrul

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بنگلادیش کو ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنے ہوں گے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق اگر بنگلادیش نے بھارت جانے سے انکار برقرار رکھا تو آئی سی سی کسی متبادل ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے عالمی کرکٹ میں ایک نیا تنازع جنم لے سکتا ہے۔

Previous Post

ٹیلر سوئفٹ کا دوسری سب سے کم عمر سونگ رائٹر کا اعزاز

Next Post

شاہین کی واپسی

Next Post
شاہین شاہ آفریدی کا نیا کمال

شاہین کی واپسی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist