تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی دھمکی

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2026
علی شمخانی زندہ اور خطرے سے باہر
Share on FacebookShare on Twitter

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت  علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام کیا گیا تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہوں گے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کے بقول، ایسا اقدام کرنے والوں کے لیے نتائج ناقابلِ تصور ہوں گے اور اس کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہو گی۔یہ سخت بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ایک انٹرویو میں آیت خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی بات کی تھی، جس پر ایرانی حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

iran

ایران کے صدر بھی خبردار کر چکے ہیں کہ آیت  خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ مکمل جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، اور اس کے اثرات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں بگڑتی معاشی صورتحال کے خلاف ہونے والے شدید عوامی احتجاج اور مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی تعداد کو ’کئی ہزار‘ قرار دیتے ہوئے اس کا براہِ راست الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔ ادھر عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن بحرِ ہند کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ امریکی حکام نے اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم اطلاعات کے مطابق جہاز کی سمت مشرقِ وسطیٰ کی جانب بتائی جا رہی ہے، جو صورتحال کو مزید حساس بنا رہی ہے۔

Previous Post

پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز , ٹک ٹاک نے ڈیلیٹ کر دیں

Next Post

ایرانی جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، صدر ٹرمپ

Next Post
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند

ایرانی جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، صدر ٹرمپ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist