محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کے معاملے پر بالآخر ٹیم مینجمنٹ نے قدم پیچھے ہٹا لیا اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے باضابطہ معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے رضوان سے ملاقات کر کے اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا تھا اور دباؤ کے عالم میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے رویے پر شرمندہ ہیں اور رضوان کی صلاحیتوں کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اس فیصلے پر ٹیم مینجمنٹ سے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔ بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں اسٹرائیک ریٹ کم ہونے کی بنیاد پر رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کر کے میدان سے واپس بلایا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اب معذرت سامنے آئی ہے۔
Muhammad Rizwan has been retired out by the Melbourne Renegades 👀 #BBL15 pic.twitter.com/AuTGoTIHqb
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2026






Discussion about this post