تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی خواتین کو سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دیا جائے

by ویب ڈیسک
جنوری 13, 2026
فلسطین تنازعہ، ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایرانی خواتین اور بچیوں کے حق میں مضبوط آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی آواز کو سنا جائے اور انہیں اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا مکمل حق دیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ایران میں جاری مظاہروں کو لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری پر عائد طویل المدتی ریاستی پابندیوں سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں عوامی زندگی کے ہر شعبے، بالخصوص تعلیم، پر گہرے اور دیرپا اثرات ڈال رہی ہیں۔ ایرانی لڑکیاں بھی دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح ایک باوقار، محفوظ اور بااختیار زندگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کے مطابق ایرانی عوام برسوں سے ذاتی خطرات مول لے کر اس جبر کے خلاف آواز بلند کرتے آ رہے ہیں، مگر دہائیوں تک ان کی آوازوں کو دبایا جاتا رہا۔ یہ پابندیاں صنفی بنیادوں پر قائم ایک ایسے وسیع کنٹرول نظام کا حصہ ہیں جو علیحدگی، نگرانی اور سزا کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، اور جو محض کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ آزادی، انتخاب اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق کو بھی سلب کرتا ہے۔

The protests in Iran cannot be separated from the long-standing, state-imposed restrictions on girls’ and women’s autonomy, in all aspects of public life including education. Iranian girls, like girls everywhere, demand a life with dignity.

The people of Iran have long warned…

— Malala Yousafzai (@Malala) January 12, 2026

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے حقِ اظہار اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور یہ مستقبل صرف اور صرف ایرانی عوام کی قیادت میں طے ہونا چاہیے، نہ کہ بیرونی قوتوں یا کسی جابرانہ نظام کے زیرِ اثر۔ ملالہ یوسفزئی نے زور دیا کہ اس عمل میں ایرانی خواتین اور بچیوں کا قائدانہ کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ آزادی اور وقار کے اس مطالبے میں ایران کی خواتین، بچیوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

Previous Post

سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے،

Next Post

ایران میں مظاہرے تھم گئے

Next Post
aptopix iran protest

ایران میں مظاہرے تھم گئے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist