تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

by ویب ڈیسک
جنوری 13, 2026
ispr
Share on FacebookShare on Twitter

جی ایچ کیو میں 13 جنوری 2026 کو قومی پیغامِ امن کمیٹی (این پی اے سی) کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کی، جس میں قومی بیانیے کے فروغ اور استحکام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ملاقات کے دوران این پی اے سی نے پاک افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور ریاست مخالف بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کو دوٹوک انداز میں دہرایا۔ این پی اے سی نے اپنے بیان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کسی صورت قابلِ جواز نہیں اور اس کا دین، ریاست یا معاشرے سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں یکسوئی، ہم آہنگی اور متفقہ بیانیہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فتنہ الخوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس سے مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ منظم پراپیگنڈے نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، جس کا مؤثر جواب صرف سچائی پر مبنی قومی بیانیے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کشمیر اور غزہ کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم اقوام کی حمایت پاکستان کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ این پی اے سی نے اعلان کیا کہ منبر و محراب کے ذریعے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر عام کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں فکری استحکام پیدا ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے عوامی شعور، سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیہ ہی سب سے مؤثر اور فیصلہ کن ہتھیار ہے۔

Previous Post

کراچی : ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post

سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے،

Next Post
الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں

سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے،

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist