تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کا انجام فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا ہوگا

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2026
ayat ul khamni
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کا انجام فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسے حکمرانوں کے لیے ایک جیسا رہا، اور یہی انجام غرور میں مبتلا موجودہ طاقتوں کا بھی ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایک شخص خود کو پوری دنیا کے فیصلوں کا مالک سمجھ بیٹھا ہے، حالانکہ ماضی گواہ ہے کہ اقتدار کے نشے میں مست حکمران ہمیشہ زوال کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ظلم، تکبر اور طاقت کے گھمنڈ پر کھڑی حکومتیں زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتیں اور بالآخر تاریخ کے کٹہرے میں آ جاتی ہیں۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ayat ul khamni

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تخریب کاری کو ہوا دے رہے ہیں اور عوام کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کسی بھی غیر ملکی طاقت کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے اور ملاقات کے لیے انتظامات پر کام جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے معاملے پر کئی سخت اور مؤثر آپشنز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، جن میں تمام امکانات زیرِ بحث ہیں۔

Previous Post

قطر : بھارتی سابق افسر کرپشن پر گرفتار

Next Post

16 سے 25 جنوری کے دوران غیر معمولی یا تاریخی سردی کی پیش گوئیوں بے بنیاد قرار

Next Post
پاکستان میں سردی کی شدت عروج پر

16 سے 25 جنوری کے دوران غیر معمولی یا تاریخی سردی کی پیش گوئیوں بے بنیاد قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist