تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق منظرعام پر

by ویب ڈیسک
جنوری 7, 2026
بھارتی فوجیوں کی گھٹنے کے بل کان پکڑتے ہوئے تصاویر وائرل
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے جنگ بندی کے دعووں کے پیچھے چھپی کہانی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے، اور حقائق نے دہلی کے سفارتی بیانیے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ جس دن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی، اسی روز بھارتی سفارتخانہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ ترین شخصیات سے مسلسل رابطے میں تھا۔ امریکی محکمۂ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو بھارتی سفارتکاروں نے باقاعدہ طور پر ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں، جس کے ذریعے وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز سمیت دیگر بااثر حکام تک رسائی حاصل کی گئی۔ حیران کن طور پر جس لابنگ فرم کو بھارت نے ہائر کیا، اس کے سربراہ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ان دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد بھارتی دارالحکومت کے سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معروف بھارتی اخبار دی ہندو کی ایڈیٹر سوہاسنی حیدر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت وائٹ ہاؤس سے روابط اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے لیے براہِ راست سفارتی ذرائع کے بجائے لابنگ فرموں پر انحصار کرتا رہا ہے۔

امریکی لابنگ فرم نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی امریکی حکام سے ملاقاتیں انہی کی کوششوں کا نتیجہ تھیں۔ یہی نہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری بھی انہی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں، جس سے بھارت کی سفارتی کمزوری کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور سبکی اس وقت اٹھانا پڑی جب یہ انکشاف ہوا کہ نریندر مودی کو صدر ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی لابنگ فرم کا سہارا لینا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق مودی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ صدر ٹرمپ تک پہنچانے کے لیے 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے، جس پر خود بھارتی صحافیوں نے مودی حکومت کی نااہلی کو بےنقاب کر دیا۔

مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو اپنے امریکی ہم منصب تک براہِ راست رسائی حاصل نہیں۔ بھارتی صحافی سوشانت سنگھ کے مطابق جے شنکر نہ مارکو روبیو سے وقت لے سکتے ہیں اور نہ ہی پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کے اہل سمجھے جاتے ہیں، اسی لیے بھارتی سفارتخانہ ہر اہم ملاقات کے لیے لابنگ فرموں کا سہارا لیتا ہے۔ معروف صحافی راجو پارولیکر کا کہنا ہے کہ نریندر مودی یکطرفہ بیانات دینے کے عادی ہیں اور گیارہ برسوں میں وہ ایک بھی آزادانہ پریس کانفرنس نہ کر سکے۔ اس بیانیے کی تصدیق گزشتہ روز خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی، جب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مودی جانتے ہیں میں ناراض ہوں، اسی لیے وہ مجھے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تمام حقائق اس دعوے کو بے نقاب کرتے ہیں کہ بھارت نے جنگ بندی کسی طاقت کے بل پر نہیں بلکہ سفارتی بے بسی اور امریکی حمایت حاصل کرنے کی مجبوری کے تحت کی۔

Previous Post

پنجاب کی بیٹیاں میدان میں نکلیں گی توپنجاب کوکوئی نہیں ہراسکتا

Next Post

امریکی حکومت کا ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Next Post
اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید جانچ پڑتال کی جائے، امریکا

امریکی حکومت کا ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist