تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب کی بیٹیاں میدان میں نکلیں گی توپنجاب کوکوئی نہیں ہراسکتا

by ویب ڈیسک
جنوری 7, 2026
maryam nawazz
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے عزم اور حوصلے کو پنجاب کی تقدیر بدلنے والی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو کوئی رکاوٹ اس کے راستے میں حائل نہیں رہ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں، وہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے تو ہر خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور یہی خواتین اپنی ہمت، قابلیت اور عزم سے صوبے کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔ انہوں نے اعتماد سے کہا کہ پنجاب کی خواتین جو ٹھان لیں، اسے اپنی قوتِ ارادی سے  حاصل کرنا جانتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی وژن پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب حکومت بیمار افراد کے اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، بلکہ علاج خود مریضوں کے دروازے تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کوئی شہر، کوئی گلی اور کوئی محلہ ایسا نہیں بچے گا جہاں تک سرکاری ٹیمیں نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وسائل کی کمی اصل مسئلہ نہیں، ہر صوبے کے پاس پیسہ موجود ہے، کمی صرف نیت، محنت اور سنجیدہ ارادے کی ہوتی ہے۔

maram nawaz

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز عملی میدان میں اتریں گی تو بیماریاں خود پنجاب سے دور بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ اسپتال گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب منصوبہ نہ صرف صوبے بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق یہ تمام اقدامات ایک مضبوط، صحت مند اور باوقار پنجاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ کی تنخواہ پچاس ہزار ہے، آپ مجھے عملی کام کر کے دکھائیں، میں خود آپ کی تنخواہیں بڑھاؤں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جو لوگ خلوص اور محنت سے کام کریں گے، ان کی حوصلہ افزائی خود حکومت کرے گی۔ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہیں عوام کو چل کر اسپتال نہ جانا پڑے، بلکہ اسپتال خود عوام کے پاس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت سے یہ جاننا ممکن ہوگا کہ پنجاب میں کون سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ان کا بروقت تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں جدید کارڈیالوجی اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جھنگ جیسے شہر میں بھی دل کے امراض کے لیے اسپتال بن رہا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایک مریم آج آپ کے سامنے کھڑی ہے، اور میرے سامنے پنجاب کی ہزاروں مریمیں کھڑی ہیں، جو اس صوبے کا مستقبل روشن کریں گی۔

Previous Post

آئی سی سی کی ہٹ دھرمی، بنگلہ دیش کی درخواست رد

Next Post

بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق منظرعام پر

Next Post
بھارتی فوجیوں کی گھٹنے کے بل کان پکڑتے ہوئے تصاویر وائرل

بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق منظرعام پر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist