تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کینیڈا کا 13 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

by ویب ڈیسک
جنوری 6, 2026
canda
Share on FacebookShare on Twitter

کینیڈا نے بین الاقوامی سفر کو آسان بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا داخلے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے بلکہ مختلف خطوں کے ساتھ سفارتی روابط کو بھی مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت کیریبین اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے متعدد ممالک کے شہری مخصوص معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا جا سکیں گے۔ ساتھ ہی کینیڈا نے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن یعنی eTA کے نظام کو بھی وسعت دے دی ہے تاکہ مختصر دورانیے کے سفر کے لیے داخلے کا عمل تیز اور سہل ہو سکے۔ جن ممالک کو اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے ان میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔ اس فیصلے کو خاص طور پر کیریبین خطے کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ نئی فہرست میں شامل کئی ممالک اسی خطے سے تعلق رکھتے ہیں۔

canda

کینیڈین حکام کے مطابق یہ سہولت ان افراد کے لیے مخصوص ہوگی جو ہوائی راستے سے کینیڈا کا سفر کریں گے اور جن کے پاس یا تو گزشتہ دس برس کے دوران جاری کردہ کینیڈین ویزا ہو، یا پھر امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔ اہل مسافروں کو اس پالیسی کے تحت الگ ویزا کے بغیر چھ ماہ تک کینیڈا میں قیام کی اجازت دی جائے گی، تاہم eTA کی ڈیجیٹل اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا، جو ویزا فری ممالک کے شہریوں کے لیے داخلے کی بنیادی شرط ہے۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ملک کو عالمی سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جائے گا، سیاحت کو نئی رفتار ملے گی اور بین الاقوامی روابط میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Previous Post

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچاڈو کا وطن واپسی کا اعلان

Next Post

ماہی گیری، پھلوں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں

Next Post
ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں

ماہی گیری، پھلوں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist