وینزویلا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ملک کے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں، جس کے بعد دارالحکومت کاراکاس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے میں آئیں اور دھویں کے بلند ستون فضا میں اٹھتے دیکھے گئے، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ سرکاری بیان کے مطابق امریکی حملے کاراکاس کے علاوہ میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں بھی ہوئے۔ حکومت نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے، تاہم امریکا اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ بیان میں امریکی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ہفتے کی صبح کے اوائل میں کاراکاس کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دھویں کے بڑے ستون فضا میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔
BREAKING: Explosions have been heard and plumes of smoke are rising in the Venezuelan capital Caracas, according to an Al Jazeera correspondent there, amid spiralling tensions with the US. pic.twitter.com/2ULTTSfl3O
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 3, 2026
شہر کے جنوبی حصے میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، جہاں ایک بڑی فوجی تنصیب واقع ہے۔ تاحال ان واقعات کی صحیح وجوہات اور مقامات کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کاراکاس کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے مناظر دکھائے گئے، تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ان ویڈیوز کی فوری تصدیق نہیں کی۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر نکولس مادورو صدارتی محل چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو گئے ہیں، جبکہ وینزویلا کے چند جزائر میں امریکی میرینز کے ممکنہ زمینی آپریشن کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں حملوں کی منظوری دی۔ ٹرمپ ماضی میں وینزویلا میں زمینی کارروائی کے امکانات کا عندیہ دیتے رہے ہیں اور نجی طور پر صدر مادورو پر اقتدار چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
BREAKING: Explosions have been heard and plumes of smoke are rising in the Venezuelan capital Caracas, according to an Al Jazeera correspondent there, amid spiralling tensions with the US. pic.twitter.com/2ULTTSfl3O
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 3, 2026
گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے ایک ایسے علاقے پر کارروائی کا دعویٰ کیا جہاں منشیات سے لدے جہاز موجود تھے، جسے امریکا کی پہلی معلوم زمینی کارروائی قرار دیا گیا۔ امریکا نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے، جس میں کیریبین میں طیارہ بردار جہاز، جنگی بحری جہاز اور جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
JUST IN: 🇺🇸🇻🇪 Reports of US Army CH-47 ‘Chinook’ helicopters flying over Venezuela’s capital, Caracas. pic.twitter.com/IZ0jzqke6I
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026
واشنگٹن نے وینزویلا کے تیل پر پابندیاں، اضافی اقتصادی اقدامات اور مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث جہازوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔وینزویلا حکومت نے منشیات اسمگلنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، جبکہ کئی ممالک نے امریکی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔







Discussion about this post